ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: چہرے کے مہاسوں سے پریشان 9ویں جماعت کی طالبہ نے کرلی خودکشی !

منگلورو: چہرے کے مہاسوں سے پریشان 9ویں جماعت کی طالبہ نے کرلی خودکشی !

Mon, 04 Jan 2021 13:49:05    S.O. News Service

منگلورو،4؍جنوری (ایس او نیوز) سن بلوغت کےوقت چہروں پر کیل مہاسوں کا نکلنا ایک عام بات ہے جو جسم میں موجود ہارمونس میں ہونے والی تبدیلیوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ لیکن پتور تعلقہ  میں پلتاڈی کی رہنے والی ایک نوویں جماعت کی طالبہ ان مہاسوں سے اس قدر پریشان ہوگئی کہ اس نے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک لڑکی کا نام دیویا (15سال)ہے جو کہ کئیور میں واقع کرناٹکا پبلک اسکول میں نوویں جماعت کی طالبہ تھی۔بتایا جاتا ہے کہ چہرے پر بہت زیادہ مہاسوں کی وجہ سے دیویا ذہنی دباؤ میں رہتی تھی۔ اس نے بولّارے پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گیرو گڈے میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ۔اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔


Share: